خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ امیر حیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مسئلہ چند دنوں یا مہنیوں میں ختم نہیں ہوسکتا اس کے خاتمے میں کئی برس لگیں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں پشاور اور مردان پریس کلب کے منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تصادم کی وجہ سے پاکستان میں حالات خراب ہورہے ہیں ، افغانستان میں امن قائم کیے بغیر پاکستان میں صورتحال معمول پر نہیں آسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی اجتماعی کوششوں کو تسلسل فراہم کیاجائے۔ اس موقع پروزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ ملا کنڈ میں بحالی و تعمیرنو کا عمل اس ماہ سے شروع ہوجائے گا، جس کے پہلے مرحلے میں متاثرین کو معاوضے کی مد میں چھ ارب روپے دئیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن