خیرپورکے قریب نہرمیں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سےوسیع اراضی زیر آب آگئی ہے۔

خیرپورکے قریب سٹھیو واہ نہر میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے تین دیہات زیر آب آگئے ہیں جبکہ سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سیلابی پانی کے باعث دیہاتیوں کے گھروں میں رکھا ہوا اناج بھی بہہ گیا ہے جبکہ سیکنڑوں دیہاتی صورتحال کے پیش نظر گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں ۔نہر میں شگاف ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب ایک بجے پڑا ۔دیہاتیوں نے بتایا کہ تین روز قبل نہر کے رسنے کی اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کے افسران نے کوئی نوٹس نہیں لیا جبکہ پشتہ ٹوٹنے کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی عملہ شگاف پر کرنے کے لئے نہیں پہنچا

ای پیپر دی نیشن