ملک کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے سے پہاڑوں پر برف پگھلنے کا عمل تیز ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ منلاڈیم میںپانی کی آمد سرسٹھ ہزار تین سو پانچ جبکہ اخراج پینتالیس ہزارکیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو چھتیس اعشاریہ تیس فٹ ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے چھیانوے فٹ بلند ہے۔ منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ پندرہ لاکھ ستاسی ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ادھر تربیلا ڈیم میں پانی کی آمدتراسی ہزار کیوسک اور اخراج ساٹھ ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح چودہ سو نو فٹ ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے اکتیس فٹ بلند ہے۔ تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ پانچ لاکھ چون ہزار ایکڑ فٹ ہے۔