عراقی دارالحکومت بغداد کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں چارپولیس اہلکار اور دس قیدی ہلاک ہو گئے۔

May 08, 2011 | 14:56

سفیر یاؤ جنگ
عراقی حکام کے مطابق بغداد کی جیل میں تفتیش کے دوران قیدی نے پولیس اہلکارکی بندوق چھین کر فائرنگ کرکے ایک افسرکوہلاک کردیا۔ جس کے بعد پولیس اور دیگر قیدیوں کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ قیدیوں کے حملے میں دو پولیس افسران سمیت چار اہلکار جبکہ پولیس کی فائرنگ سے دس قیدی ہلا ک ہوگئے۔ دوسری جانب عراق کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کی موت کے بعد القاعدہ عراق میں ممکنہ طور پرکارروائیاں کر سکتی ہے۔
مزیدخبریں