افغانستان کے صوبے قندھارمیں گورنر ہاؤس سمیت اہم مقامات پرطالبان کے حملوں کے بعد آج دوسرے دن بھی طالبان اورفورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے

افغانستان کے صوبے قندھار میں گزشتہ روز گورنر ہاؤس سمیت چار مقامات پر طالبان کے حملے میں پانچ افراد ہلاک اورچھیالیس زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد آج دوسرے روز بھی سکیورٹی فورسزاورطالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ جبکہ فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔لڑائی میں جدید اسلحہ اورمیشن گنوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ صدر حامد کرزئی کے بیان کہ باوجود ان حملوں کا القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی موت سے کوئی تعلق نہیں

ای پیپر دی نیشن