اسامہ بن لادن امریکہ کے لیے مہنگا ترین دشمن ثابت ہوا۔ امریکہ کو القاعدہ کے سربراہ کی تلاش میں پندرہ برس لگے جبکہ اس پرتیس کھرب ڈالر خرچ آیا۔

May 08, 2011 | 16:17

سفیر یاؤ جنگ
امریکی جریدے کے مطابق امریکہ کو اسامہ کی دشمنی بہت مہنگی پڑی ہے۔ اسامہ بن لادن کو تلاش کرنے میں امریکہ کو پندرہ برس کا عرصہ لگا جس کے دوران اسے دو جنگیں لڑنا پڑیں جس میں ڈیرھ لاکھ کے قریب فوجیوں نے حصہ لیا۔ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی جس کی وجہ سے دفاعی بجٹ بھی بڑھانا پڑا۔ صرف اسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے امریکہ نے تیس کھرب روپےڈالر خرچ کئے ۔رپورٹ کے مطابق اس کا براہ راست اثر امریکی معیشت پر پڑاجس سے نبرد آزما ہونے کے لیے لاء میکرز کو بجٹ میں کٹوتی سمیت متعدد مشکل فیصلے کرنا پڑے۔
مزیدخبریں