پنجاب حکومت کسی بھی کیس میں سنجیدگی نہیں دکھاتی، جب تک توہین عدالت کی کارروائی نہ کی جائے تب تک احکامات پرعملدرامد نہیں ہوتا۔ لاہورہائیکورٹ

May 08, 2012 | 13:00

سفیر یاؤ جنگ
ڈی ایس پی سلیم صادق ترقی کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود پینتالیس روزمیں ان کی ترقی کا معاملہ نہیں نمٹایا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جواب داخل کرانے کےلیے مہلت کی استدعا پراظہار برہمی کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب حکومت کسی بھی کیس میں سنجیدگی نہیں دکھاتی، جب تک توہین عدالت کی کاروائی نہ کی جائے احکامات پرعمل نہیں ہوتا ، عدالت نے مزید کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل میں ریمنڈ ڈیوس کی بیرک خالی پڑی ہے، کیوں نہ آئی جی پنجاب کو اس میںبند کردیا جائے۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
مزیدخبریں