مواحد حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی کل ایوان کارکنان میں ہوگی، صدارت مجید نظامی کرینگے

May 08, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی رپورٹر) ممتاز دانشور ، قانون دان اور کالم نویس مواحد حسین شاہ کی کتاب WILL E SKINN شائع ہو گئی ہے۔ اس کی تقریب رونمائی کل بروز بدھ 9 مئی کو ساڑھے 10 بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس کی صدارت جناب مجید نظامی کرینگے۔ ایس ایم ظفر مہمان خاص ہونگے۔ مقررین میں ڈاکٹر رفیق احمد، مشاہد حسین سید، بیگم ذکیہ شاہنواز، بیگم آمنہ الفت ایم پی اے، ڈاکٹر اجمل نیازی، فرخ سہیل گوئندی اور چودھری جاوید الٰہی شامل ہیں۔ تقریب کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔
مزیدخبریں