”ہنگامہ آرائی کا ڈر“ 29 فیصد پاکستانی ووٹ نہیں ڈالیں گے: گیلپ سروے

اسلام آباد (آن لائن) گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کے دن ووٹ نہیں دینگے ان کے ووٹ نہ ڈالنے کی وجہ الیکشن کے دن ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے۔ یہاں جاری پرس ریلیز کے مطابق سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مرد و خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کے ووٹ نہ ڈالنے کی کیا وجہ ہے۔ اس سوال کے جواب میں انتیس فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ ہنگامے کا خطرہ ہے، چوبیس فیصد کے مطابق الیکشن سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ بائیس فیصد نے کہا کہ ووٹ نہیں بنا ہوا، انیس فیصد نے کہا تھا کہ ہمارے حلقے میں کوئی بھی امیدوار اس قابل نہیں جسے ووٹ دیا جائے چودہ فیصد کے مطابق کوئی بھی سیاسی پارٹی قیادت کے قابل نہیں، سات فیصد کے مطابق وہ کبھی بھی ووٹ نہیں دیتے جبکہ تین فیصد نے کہا کہ وہ الیکشن کا بائیکاٹ تحریک کے حامی ہیں تاہم پانچ فیصد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...