وقف اراضی کیس: ڈی ایچ اے لاہور کو ایف آئی اے سے تعاون کرنے اور ریکارڈ آج جمع کرانے کا حکم

May 08, 2013

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ایواکیو ٹرسٹ کی وقف اراضی سے متعلق کیس کی سماعت نے ڈی ایچ اے لاہور، راولپنڈی اور ایف آئی اے سے معاملے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کر دی جبکہ عدالت نے ڈی ایچ اے لاہور کو ایف آئی اے حکام سے تعاون کرنے اور اراضی کی خرید و فروخت سے متعلق ریکارڈ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں آج تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں ایواکیو ٹرسٹ کی متروکہ وقف املاک سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی تو ٹرسٹ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کروایا گیا جبکہ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے اعظم خان نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ لاہور ٹرسٹ ڈی ایچ اے کے درمیان جو رقوم کا لین دین ہوا اس میں قانونی تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا ڈی ایچ اے نے ڈویلپمنٹ شدہ پراپرٹی پر 33 فیصد مارک اپ واپس کرنے کی آفر کی جبکہ ٹرسٹ کی جانب سے 25 فیصد مارک اپ دینا چاہتا ہے۔ عدالت کو ٹرسٹ حکام نے بتایا کہ کراچی میں بھی 122 ایکڑ وقف اراضی کا مسئلہ ہے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے یہ معاملات دیکھ لیں پھر کراچی کے معاملے کو بھی دیکھ لیں گے۔

مزیدخبریں