نوائے وقت کی خبر پر ایکشن اسلم گھمن کو سکیورٹی فراہم کر دی گئی

May 08, 2013

اسلام آباد (صلاح الدین خان) روزنامہ نوائے وقت میں 5 مئی کو شائع ہونے والی خبر پر ایکشن‘ ججز نظربندی کیس کے مدعی مقدمہ کو وفاقی پولیس نے 24 گھنٹے کے لئے سکیورٹی فراہم کر دی۔ پرویز مشرف کیس میں سرکاری وکیل چودھری ذوالفقار کے قتل کے بعد سے مدعی مقدمہ اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل چودھری اسلم گھمن کو قتل و اغواءکی دھمکیاں مل رہی تھیں کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض اور مقدمہ کی پیروی چھوڑ دیں جبکہ وفاقی پولیس کی جانب سے بھی انہیں اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزیدخبریں