پیپلزپارٹی پنجاب میں تحریک انصاف سے ملکر حکومت بنائے گی: راجہ ریاض

فیصل آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ ریاض احمد نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کیساتھ مل کر پنجاب میں مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کیساتھ بات کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور (ن) لیگ کا حکومت بنانے کا خواب پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ راجہ ریاض نے کہا کہ تحریک انصاف ایک نئی قوت بن کر ابھری ہے۔ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے مل کر آئندہ مخلوط حکومت بنائی جائے گی اور (ق) لیگ بھی اس کا حصہ ہوگی۔ راجہ ریاض نے کہاکہ فیصل آباد کے علاوہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی پیپلزپارٹی واضح اکثریت حاصل کرے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...