فیصل آباد: این اے 83 اور پی پی 51 سے امیدوار میاں امجد ربانی انتقال کر گئے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مناکا پاکستان پارٹی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی51 سے امیدوار 41سالہ میاں امجد ربانی برین ہیمرج کے باعث لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے جس پر این اے 83 اور پی پی 51 دونوں حلقوں میں انتخابات ملتوی ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق این اے 83 اور پی پی51 میں 11مئی کے عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن ہوں گے۔ میاں امجد ربانی کا جنازہ ان کی رہائش گاہ 37ڈی پیپلزکالونی نمبر1 سے اٹھایا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی حلقوں کے علاوہ شہریوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ میاں امجد ربانی نے اپنے سوگواروں میں ایک بیوہ اور تین بچیاں چھوڑی ہیں۔ واضح رہے کہ این اے 83 فیصل آباد شہر کے پوش علاقوں مدینہ ٹا¶ن اور پیپلزکالونی کے علاقوں پر مشتمل حلقہ ہے۔ اس حلقہ سے مسلم لیگ(ن) کے میاں عبدالمنان، پیپلزپارٹی کے ممتاز علی چیمہ اور تحریک انصاف کے فیض اللہ کموکا انتخابات میں حصہ لے رہے تھے جبکہ پی پی51 فیصل آباد کی سب سے چھوٹی تحصیل چک جھمرہ ٹا¶ن کے حلقہ این اے 75 کا ذیلی حلقہ ہے۔ پی پی51 میں بھی مناکا پاکستان پارٹی کی طرف سے میاں امجد ربانی کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے آزاد علی تبسم، پیپلزپارٹی کے واجد مصطفےٰ باجوہ، تحریک انصاف کے محمد اجمل چیمہ حصہ لے رہے تھے۔ میاں امجد ربانی مرحوم کا انتخابی نشان ٹوپی تھا وہ انتخابی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد برین ہیمبرج کا شکار ہوئے۔چک جھمرہ سے نامہ نگار کے مطابق مناکا پاکستان پارٹی کے امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 51 لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے جس کے بعد حلقہ پی پی 51 میں الیکشن ملتوی کر دیا گیا، ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن ریٹرننگ آفیسر شیخ اکرم نے جاری کیا، حلقہ پی پی 51 میں عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن ہو گا۔ ریٹرننگ آفیسر شیخ اکرم نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مناکا پارٹی نے اپنے 3 امیدوار حلقہ این اے 75، حلقہ پی پی 51 اور حلقہ پی پی 52 میں نامزد کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مناکا پارٹی نے مجھے ابھی تک اپنا پارٹی ٹکٹ شو نہیں کیا جس کی وجہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...