علی پور چٹھہ (نامہ نگار) جائیداد کے تنا زع پر سسر نے بہو 2 معصوم بچیوں کی ماں کو چھریوں کے وار کرکے ناک کاٹ ڈالی اور پیٹ پھاڑ ڈالا اور سر کے بال کا ٹ ڈالے۔ اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا۔ محلہ اسلام آباد کے ظالم شخص اللہ دتہ رحمانی کا بیٹا روزگار کے سلسلے میںسعودی عرب گیا ہوا ہے۔ کئی روزسے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا، ملزم نے شبانہ کو چھری کے وار کرکے پہلے ناک کاٹی اور بعدازاں پیٹ پھاڑ ڈالا۔ زخمی خاتون کوڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ناک کاٹ دیا
جائیداد کا تنازع، سسر نے بہو کی ناک کاٹ دی، پیٹ پھاڑ کر بال کاٹ دیئے
May 08, 2013