عمران نے حادثے سے پہلے لفٹر سے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا، کلمے کا ورد کرتے رہے‘نظر لگی:سرفراز نواز

May 08, 2013

لاہور (آئی این پی) عمران خان نے حادثے سے پہلے ہی لفٹر سے گرنے کے خدشات کا اظہار کر دیا تھا۔ بتایا گیا ہے عمران خان جب سٹیج پر چڑھنے کیلئے لفٹر پر سوار ہو رہے تھے تو اس وقت عمران خان نے کہا مجھے لگتا ہے میں لفٹر سے گر جاﺅں گا اور اس کے کچھ دیر بعد ہی عمران کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔ مزید برآں ابرار الحق نے کہا ہے عمران خان سٹیج سے نیچے گرنے کے بعد کلمے کا ورد کرتے رہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سرفراز نواز نے کہا ہے عمران خان کو کسی کی نظر لگ گئی ہے وہ پرجوش تھے اور بڑے جوش و جذبے سے انتخابی مہم چلا رہے تھے۔

مزیدخبریں