انٹرا کشمیر ڈائیلاگ سے ہی مسئلہ کشمیر کے حل میں پیشرفت ہو سکتی ہے: بیرسٹر سلطان

لاہور (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ سویڈن اور بالخصوص نارڈک ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اس خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی وابستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سویڈن کے سفیر لارس یجالمار سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بات بڑی حوصلہ افزا ہے کہ نارڈک ممالک آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کشمیر سے اٹھنے والی چنگاری پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں انٹرا کشمیر ڈائیلاگ سے ہی مسئلہ کشمیر کے حل میں پیشرفت ہو سکتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...