لندن (بی بی سی) قازقستان کے ایک آرٹسٹ جس کے ہاتھ نہیں اور وہ منہ میں برش دبا کر پینٹنگ کرتا ہے کا کہنا ہے کہ ان کو برطانیہ کا ویزہ اس لیے نہیں دیا گیا کہ ویزہ فارم پر ان کے فنگر پرنٹس یعنی انگلیوں کے نشان نہیں تھے۔ کریبیک کویوکوو ایڈنبرا میں ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف منعقد کی جانے والی کانفرنس میں حصہ لینا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کو استنبول میں برطانوی قونصلیٹ سے ایک خط ملا جس میں کہا گیا تھا کہ ویزہ فارم پر ان کے انگلیوں کے نشان صحیح نہیں آئے اس لئے دوبارہ فارم جمع کرائیں۔ تاہم برطانیہ کا کہنا ہے کہ ان کو ویزہ دینے سے انکار نہیں کیا گیا تھا اور یہ سب کچھ ’غلط فہمی‘ کا نتیجہ ہے۔کویوکوو کا کہنا ہے ’ہو سکتا ہے کہ ان کو یہ سمجھ میں نہیں آیا ہو کہ میں معذور ہوں یا پھر انہوں نے میرا ویزہ فارم صحیح طریقے سے دیکھا ہی نہ ہو۔‘
”آپ کے فنگر پرنٹس صحیح نہیں آئے“قازقستان کے ہاتھوں سے معذور آرٹسٹ کو برطانیہ کا ویزہ نہ مل سکا
May 08, 2013