مقبوضہ کشمیر: عدالت نے 2 پاکستانیوں سمیت 5 افراد پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دے دیا‘ رہائی کا حکم

سرینگر(آن لائن+ این این آئی) سرینگر ہائیکورٹ نے 2 پاکستانی شہریوں سمیت 5 افراد پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ ایک پاکستانی مرتضیٰ عاقب گذشتہ کئی برسوں سے جیل کاٹ رہا ہے۔ مرتضیٰ عاقب جہانگیر کالونی گوجرانوالہ کا رہائشی ہے۔ ادھر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے انسانی حقوق کی پامالیوں‘ مقبول بٹ‘ افضل گورو شہید کے جسد خاکی کی عدم واپسی اور حریت کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کے تحت عمر قید کی سزائیں سنائے جانے کیخلاف 24 مئی کو تین روزہ بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین لبریشن فرنٹ یاسین ملک نے پریس کانفرنس کے دوران بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ بھارت پاکستان کے جیلوں میں بند قیدیوں کو تحفظ فراہم کرے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں بند کشمیری قیدیوں کو جلداز جلد سرینگر منتقل کیا جائے۔ےورپی پارلےمنٹ کے برطانوی رکن سجاد کرےم نے مقبوضہ کشمےر مےں گمنام قبروں کی درےافت کی تحقےقات کا مطالبہ کےا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن