لاہورمیں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا آرمی کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے بھی طبی معائنہ کیا ہے اوران کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ عمران خان کی طبعیت بہتر ہے اور وہ بیڈ پرپینتالیس ڈگری زاویہ تک بیٹھ سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پراعتماد ہیں جبکہ ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ ڈاکٹرفیصل سلطان نےبتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ زخمی ہونے والے تین گارڈزمیں سے دو کوعلاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ ایک گارڈ کے ٹخنے کا آپریشن کیا گیا ہے اوروہ زیرعلاج ہے۔
عمران روبصحت ہیں اوران کے تمام جسمانی اعضا مکمل طورپرکام کررہے ہیں،ڈاکٹروں کی ٹیم نےچیئرمین تحریک انصاف کو دو سے تین روزتک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے.ڈاکٹرفیصل سلطان
May 08, 2013 | 20:30