پارٹی کی انتخابی مہم جاری رہےگی،عمران خان کل اسلام آباد میں جلسےسےخطاب کریں گے. پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی

لاہور میں نیوزکانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار بھرپور انتخابی مہم جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بھرپور انتخابی مہم کی بدولت پارٹی کاپیغام گھرگھرپہنچ چکاہے،ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی تو پہلے ہی الیکشن سےباہر ہوچکی ہے جب کہ ن لیگ کی امیدوں پربھی اوس پڑ چکی ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کا کل اسلام آباد میں ہونےوالا جلسہ ضرور ہوگا،اور عمران خان بھی خطاب کریں گے،تحریک انصاف کےوائس چیئرمین نے کہا کہ عمران خان ہرحال میں عوام سے رابطےمیں رہنا چاہتےہیں ،اور وہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے.

ای پیپر دی نیشن