آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیرصدارت کورہیڈکوارٹرلاہورمیں الیکشن میں امن وامان کے قیام سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا،،جس میں چیف سیکریٹری پنجاب ،سیکریٹری داخلہ ،آئی جی الیکشن کمشنرپنجاب،ڈی جی رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ اور اعلیٰ فوجی حکام نےشرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کا کہنا تھا کہ پرامن انتخابات کےلیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور جہاں ضرورت ہوئی سول حکومت کی مدد کےلیے فوج کو بھجوایا جائےگا،اجلاس کےبعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں سکیورٹی چینلجز موجود ہیں،جن سے نمٹنےکےلیے فوج سول انتظامیہ کی معاونت کررہی ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرپرامن انتخابات کیلئے کام کررہے ہیں،کسی کو الیکشن نہ ہونے کا گمان نہیں ہوناچاہیے،میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ کاکہنا تھا کہ فوج کے تمام جوانوں کو تعیناتی کےمقام پرپہنچا دیا گیا ہے،جب کہ کل تک بیلٹ پیپرزکی ترسیل کاکام بھی مکمل کرلیا جائے گا، دوسری جانب پشاورکورہیڈکوارٹرزمیں بھی آرمی چیف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جنرل اشفاق پرویزکیانی کو سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اجلاس میں میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خبیبرپختونخواہ سمیت قبائلی علاقہ جات میں چھیانوے ہزارسکیورٹی اہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے جن میں سے بائیس ہزار اہلکارپاک فوج کے ہونگے.