زرداری اور ان کے حواریوں نے پاکستان کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،سیلابوں کارخ موڑا جاسکتا ہے تو دو سال میں اندھیرے بھی ختم کئے جا سکتے ہیں،گیارہ مئی کا سورج شیر کی فتح کی نوید لیکر آئے گا۔ میاں شہبازشریف

کمالیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رینٹل پاور پراجیکٹ میں کروڑوں روپے ضائع کئے گئے،زرداری اور ان کے حواریوں نے پانچ سال عوام کی دولت کودونوں ہاتھوں سے لوٹا،زرداری نے سات سو میگاواٹ بجلی باہر منتقل کرکے پنجاب کو اندھیروں میں دھکیل دیا،ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کوشکست دی جا سکتی ہے، دس ماہ میں میٹرو چلاسکتے ہیں ،سیلابوں کارخ موڑ سکتے ہیں تو دو سال میں لوڈشیڈنگ بھی ختم کرسکتے ہیں ۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون کاووٹ بنک سازش کے تحت تقسیم کیا جا رہا ہے، عوام کسی کی باتوں میں نہ آئیں ،گیارہ مئی کا سورج شیر کی کامیابی کی نوید لیکر آئے گا،ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے ملک کابیڑہ غرق ہوگیا،،پنجاب میں لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے،ملک کواندھیروں سے نکالنے اور پاکستان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے قوم گیارہ مئی کو نوازشریف کو ووٹ دیکر کامیاب کریں ۔

ای پیپر دی نیشن