شیشہ کیفے

مکرمی ! نشہ ایک ایسی عادت ہے جو انسان کو اندر ہی اندر گھن کی طرح کھا جاتا ہے۔ ہمارے ارد گرد بہت سے لوگ ایسے ہیں جو مختلف منشیات استعمال کر کے اپنی صحت کو اپنے ہی ہاتھوں تباہ کر رہے ہیں۔ آجکل پاکستان میں شیشہ کیفے کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے ذریعے نوجوان نسل کو شیشے کا عادی بنایا جا رہا ہے۔ پہلے پاکستان میں شیشہ کیفے چند ایک جگہ پر تھے مگر اب یہ ہر شہر میں بڑی تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ شیشے کا ایک کش سات سگریٹوں کے برابر دھواں پیدا کرتا ہے اسکے نقصان کا اندازہ آپ خود لگا لیں۔ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ اب شیشہ کیفے کا رُخ نوجوان لڑکیاں بھی کرنے لگی ہیں۔ مستقبل میں جب نئی نسل ان لڑکیوں کی گود میں پروان چڑھے گی تو اس نسل کی اخلاقی حالت کیا ہو گی اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ میری حکومت وقت سے گزارش ہے کہ وہ ابھی سے اسکی طرف توجہ دے ا۔ (حنا سراج ۔ لاہور گریژن یونیورسٹی)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...