اسلام آباد (بی بی سی نیٹ نیوز) وزیراعظم کے سیاسی امور کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر تحریک طالبان کی قیادت نے مذاکرات کیلئے فوری اور ٹھوس پیش رفت نہ کی تو حکومت کیلئے مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ بی بی سی اردو کیساتھ اسلام آباد میںگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ طالبان کیساتھ مذاکراتی عمل پر حکومت عوامی دبائو کا سامنا کر رہی ہے۔ عوام اب اس عمل کے نتائج مانگتے ہیں جو بہرحال اب تک سامنے نہیں آسکے ہیں۔