ضلع سجاول: متعدد دیہات میں روبیلا وائرس پھیل گیا، 200 بچے مبتلا، 40 ہلاک ہو چکے

سجاول (نوائے وقت رپورٹ) ضلع سجاول کے مختلف دیہات میں روبیلا نامی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی۔ تین مختلف دیہات میں 200 سے زائد بچے اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ ایم ایس تعلقہ ہسپتال سجاول امیر حیدر شاہ نے کہا ہے کہ بیماری سے اب تک 40 بچے انتقال کر چکے ہیں۔ اسلام آباد سے روبیلا نامی بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔ روبیلا وائرس کی ویکسی نیشن دستیاب نہیں۔ وائرس پر فوری قابو نہ پایا تو صورتحال سنگین شکل اختیار کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...