کراچی: 4 افراد کی ٹارگٹ کلنگ، ٹرک میں نصب بم ناکار ہ بنا دیا گیا

May 08, 2014

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کر تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد ہلاک اور 9 افراد  زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں کورنگی روڈ پر نیشنل میڈیکل سینٹر کے قریب پٹرول پمپ پر موٹرسائیکل پرسوار دو افراد پٹرول ڈلوارہے تھے کہ اچانک ایک دوسری موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد وہاں پہنچے اور ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان میں سے ایک بلال عرف یاسر عرف ٹینڈو اور اسکا ساتھی ہارون جاں بحق ہوگیا۔ ادھر نیو کراچی کے علاقے گبول ٹائون کے راجپوت محلے میں مسلح افراد نے28 سالہ عمر حسن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں الآصف سکوائر کے نزدیک سے ایک شخص کی نعش ملی جسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔ مقتول کی فوری طورپر شناخت نہیں ہوسکی۔ دریں اثناء سرجانی کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں فائرنگ سے دو افراد محمد اقبال اورعدنان بفرزون میں الطاف، نیو کراچی میں اللہ رکھا، کلفٹن میں بابر، نارتھ کراچی میں اقبال، گورا قبرستان کے نزدیک اخلاق، ملیر میں پرویز اورلیاری میں 22 سالہ زاہد زخمی ہوگیا۔ قبل ازیں کیماڑی میں آئل ٹرمینل پر ٹرک میں نصب 15 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا کر کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے پہلے آئی ای ڈی بم کو ٹرک سے علیحدہ کیا اور پھر زور دار دھماکے کی مدد سے اسے ناکارہ بنا دیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کا کہنا تھا کہ مقناطیسی بم میں 10 سے 15 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

مزیدخبریں