لاہور (پ ر) عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ 40 سال قبل جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا، اسکا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے۔ اب عوام کے چہروں سے سرخی چھیننے والوں سے کھلی جنگ ہوگی، واپسی نہیں ہوگی۔ میری زندگی وقف انقلاب ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت میرے راستے کی دیوار نہیں بن سکتی۔ سبز انقلاب کا سورج طلوع ہونے کے قریب ہے۔ استحصال اور ظلم کی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے، کارکن ڈور ٹو ڈور مہم جاری رکھیں، 11 مئی کو انسانی سروں کا سمندر نکل آئیگا۔ نظام کو مسمار کرنے کیلئے فائنل کال جلد دوں گا۔ نظام انتخاب کرپٹ ترین ہے جسے اکھاڑے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ اس دفعہ کسی حکمران سے مذاکرات نہیں ہونگے۔ وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں بیرون ملک سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے۔
انتخابی نظام کرپٹ ترین، ختم کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، 11 مئی کو انقلاب کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا: طاہر القادری
May 08, 2014