بلدیاتی امیدواروں پر آرٹیکل 62-63 کا اطلاقلاہور ہائیکورٹ میں سماعت 4 جون تک ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے اطلاق کے لئے دائر درخواست کی سماعت چار جون تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوری نظام کی بنیاد ہیں مگر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کا اطلاق نہیں کیا جا رہا۔ انتخابی عمل میں اس لاپرواہی کے نتیجے میں ٹیکس نادہندہ، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث اور دوہری شہریت رکھنے والا کوئی بھی فرد انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے اگر ایسے افراد بلدیاتی اداروں میں منتخب ہو کر آ گئے تو جمہوری نظام تباہی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔ لہذا عدالت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے نفاذ کو یقینی بنانے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن