لاہور (نامہ نگار) ریس کورس انویسٹی گیشن پولیس نے سپیکر قومی اسمبلی کے عزیز سے 20 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے ملزم کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے عزیز میاں نصرت سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے ملزم افضل واجد کو گذشتہ روز اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کے رشتہ دار سے 20 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم اوکاڑہ سے گرفتار
May 08, 2014