آئی ایس آئی کیخلاف پراپیگنڈا، لاہور بار نے جیو اور حامد میر کیخلاف قرارداد منظور کرلی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور بار ایسوسی ایشن نے جیو ٹی وی اور حامد میر وغیرہ کی جانب سے پاکستان کے دفاعی ادارے کیخلاف منفی پراپیگنڈا کرنے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے چینل اور اسکے اینکر پرسن کیخلاف غداری اور ملک دشمنی کا مقدمہ درج کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ آفتاب احمد ورک ایڈووکیٹ نے لاہور بار میں ایک ریکوزیشن پیش کی جسے گذشتہ روز جنرل ہاؤس میں پیش کیا گیا۔ قرارداد کے محرک آفتاب احمد ورک نے ہاؤس کے روبرو ریکوزیشن پڑھی جس پر وکلاء نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ صدر بار چودھری محمد اشتیاق نے وکلاء سے خطاب میں کہا کہ جیو اور حامد میر نے پیمرا کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف ملکی سرحدوں کے پاسبان ادارے کیخلاف بات کی بلکہ انہوں نے پاکستان دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے دنیا بھر میں آئی ایس آئی کو بدنام کیا لہٰذا انکے خلاف ملک دشمنی اور غداری کا مقدمہ قائم کیا جانا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن