اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) منڈی بہائوالدین، ملتان اور مانسہرہ میں ضمنی انتخابات پر الیکشن کمشن نے وزیراعظم نوازشریف سمیت حکومتی شخصیات پر ان حلقوں میں دوروں پر پابندی عائد کردی۔ وزراء اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان پر بھی پابندی ہوگی۔ ضمنی الیکشن کے شیڈول کے بعد ان حلقوں میں ترقیاتی سکیموں کے اعلان پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ این اے 108 منڈی بہائوالدین، پی پی 196 ملتان، پی کے 46 مانسہرہ میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہوچکا ہے۔