خبردار! بے قابو روسی خلائی جہاز آ ج زمین پر گرے گا

May 08, 2015

ماسکو (آن لائن)سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے خلائی سفر کے آغاز پر ہی بے قابو ہو جانے والا روسی خلائی جہاز آ ج جمعہ کو زمین پر گر کر تباہ ہو جائے گا۔ ایم -27 ایم نامی یہ مال بردار خلائی جہاز منگل کو قزاقستان سے خلا میں بھیجا گیا تھا لیکن کچھ ہی لمحوں میں اس سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔
روس خلائی ایجنسی روس یوسموس کا کہنا ہے کہ جہاز کے گرنے کا امکان جمعہ کی صبح سات بجے تک ہے۔ اس جہاز پر تین ٹن ضروری سامان اور آلات موجود ہیں . سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز جیسے ہی زمین کی فضا میں داخل ہو گا، اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ روس یوسموس کا کہنا ہے، ’روسی جہاز کے صرف چند انتہائی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہی زمین کی سطح تک پہنچیں گے‘۔ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ خلائی جہاز کے یہ ٹکڑے خشکی پر نہیں بلکہ سمندر میں گریں گے۔یہ خلائی جہاز زمین سے قریباً 420 کلو میٹر دور خلا میں موجود بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر چھ خلابازوں کو خوراک، ایندھن، آکسیجن اور کپڑے فراہم کرنے والا تھا۔ تاہم رابطہ ٹوٹ جانے کی وجہ سے یہ کنٹرول سے باہر ہو گیا۔

مزیدخبریں