کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) افغان نیشنل آرمی نے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان نیشنل آرمی اہلکاروں نے تنگ درہ کے علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ سے افغان اہلکاروں کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ افغان اہلکاروں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔