کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 33800کی نفسیاتی حد سے گر گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 65کروڑ 1لاکھ روپے سے زائد کی کمی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 96.40 پوائنٹس کمی سے 33742.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 121 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 218 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 65 کروڑ 1 لاکھ 1 ہزار 282 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 73 کھرب 53 ارب 58 کروڑ 34 لاکھ 1 ہزار 425 روپے ہو گئی۔ جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 15 کروڑ 98 لاکھ 40 ہزار 670 شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں 5 کروڑ 47 لاکھ 33 ہزار 710 شیئرز کم ہیں۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 71 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ 9 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 17 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 45 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای25 انڈیکس 30.79 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5630.34 بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 4 لاکھ 13 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا۔