لندن (بی بی سی رپورٹ )معروف اداکار جیکی چین نے کہا کہ وہ منشیات کے چند مجرموں کو سزائے موت دینے کے حق میں ہیں۔جیکی چین کے بیٹے بھی منشیات رکھنے کے کیس میں قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ اب انھیں سنگاپور میں منشیات کے خلاف مہم کا سفیر قرار دیا گیا ہے۔چین اور سنگاپور میں منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی جاتی ہے۔جیکی چین سزائے موت کی حمایت کرتے ہیں۔جب آپ ہزاروں لاکھ بچوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو میرے خیال میں یہ لوگ بے فائدہ ہیں اور انھیں صحیح سزا دی جانی چاہیے۔
منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کے حق میں ہوں:جیکی چن
May 08, 2015