لاہور + شیخوپورہ + فیروزوالا(نامہ نگار + نمائندگان) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں، چوروں نے شہریوں سے 35 لاکھ کا مال لوٹ لیا، 4 کاریں، 15 موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔ ہڈیارہ میںاحمد کے ڈیرے میں چار ڈاکوئوں نے گھس کر گن پوائنٹ پر 562 من گندم ،موبائل اور موٹرسائیکل لوٹ لی، نقصان کی مالیت 10لاکھ روپے بتائی جاتی ہے، ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا شاہین کالونی میں رمضان کے گھر سے8لاکھ روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان ،غالب مارکیٹ میں عاشق سے سوا پانچ لاکھ روپے،ماڈل ٹائون میں عاطف سے چار لاکھ 50 ہزار، ڈیفنس بی میں روحیل سے دولاکھ روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں عتیق اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ 70ہزار روپے، کاہنہ میں نعیم سے سوا لاکھ، مانگا منڈی میں احمد سے ایک لاکھ، وحدت کالونی میں شہزاد سے 84ہزار، فیصل ٹائون میں منیر سے 80 ہزار، ساندہ ڈبل سڑکاں پر اشرف کی دکان سے 35ہزار، گوالمنڈی غالب سٹریٹ میں سلیم کی دکان سے 25 ہزار روپے نقدی لوٹ لی ہے ۔چوروں نے شادمان سروسزہسپتال سے شاہنواز، ڈیفنس اے ڈبل جی بلاک سے علائو الدین ، گارڈن ٹائون برکت مارکیٹ سے زین رشید، گلشن اقبال کریم بلاک سے جعفر کی کاریں جبکہ اسلام پورہ کرشن نگر سے سرفراز، مصری شاہ چمڑہ منڈی میں تنویر، لوئر مال معصومیہ قبرستان سے شہباز، مصری شاہ سلطانہ پورہ سے رفیق ، لٹن روڈ فتح شیر روڈ سے جہانزیب ، ، مزنگ محلہ مبارک پورہ سے الیاس ، نواں کوٹ علی سے محمد حسین ،اقبال ٹائون سے عبدالوحید،سمن آباد مسجد اقصیٰ جلیل کے باہر سے احسن ، گلشن راوی اے بلاک سے دانش ، جوہر ٹائون میاں پلازہ سے عبدالرحمان ، ٹائون شپ سے علی حیدر، فیکٹری ایریا مدینہ کالونی سے محمد حسیب ، نشتر کالونی احسان بلاک سے امجد، گارڈن ٹائون جناح ہسپتال کے گیٹ کے سامنے سے امجد مسیح کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ پر نالہ ستم کے قریب ڈاکوئوں نے شہری خالد محمود سے چھ لاکھ روپے کی رقم موبائل چھین لیا، ڈاکوئوں نے عامر سے 40 ہزار روپے، عمران اسلم، خلیل سے موٹر سائیکل رقم چھین لی، بیگم کوٹ محمد جاوید سے موٹر سائیکل، شاہ نواز کی موٹر سائیکل اور منیر احمد سے موٹر سائیکل رقم چھین کر لے گئے۔ چوروں نے زمیندار حافظ اقبال کے مویشی چوری کرکے لے گئے۔ علاوہ ازیں نامہ نگار خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ میں انتظامیہ کی غفلت اور سکیورٹی کے ناقص انتظامات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور گزشتہ رات ان ڈور وارڈز میں داخل ہو گیا اور متعدد مریضوں اور ان کے لواحقین کی سوتے میں جیبیں صاف کر دیں ملزم سکیورٹی کے سٹاف کے آنے سے قبل ہی فرار ہو گیا لٹنے والے عظمت اللہ، رحمت علی اور ذکا اللہ وغیرہ شامل ہیں۔ ملزم کی نشاندہی اشفاق احمد کے نام سے کی گئی ہے جو کوٹ رنجیت کا رہائشی بتایا گیا ہے۔