19 ڈی آئی جیز کو گریڈ 21 میں ایڈیشنل آئی جیل کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش

May 08, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سلیکشن پروموشن بورڈ نے 19 ڈی آئی جی حضرات کو گریڈ 21 میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی ہے ترقیوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دینگے۔ آئی جی پی گلگت، بلتستان ظفر اقبال، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ڈاکٹر عارف مشتاق، ڈی آئی جی حسن اصغر، ڈی آئی جی ساہیوال شاہکار، سی سی پی او لاہور کیپٹن امین وینس، ڈی آئی جی مشتاق مہر، ممبر سمیرا ڈی آئی جی کمال الدین ٹیپو، شبیر احمد میمن، محمد ایوب قریشی، مہر خالق داد لک، ایم سلمان، ثناء اللہ عباسی، علی ذولنورین، قدرت اللہ مروت، ڈاکٹر مجیب الرحمان شامل ہیں۔ گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے احسان باجوہ، منصور مسرور، طارق نواز، طارق عباس، بلال کمیانہ، صابر احمد، اعظم شارق جمال، مرزا فاران بیگ، ڈاکٹر محمود سلیم، سلطان چودھری، سید ندیم، عمران ارشد، طارق چوہان اور آغا یوسف شامل ہیں۔

مزیدخبریں