کوےت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) متحدہ جمعےت اہلحدیث کے مرکزی صدر علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری نے کہا ہے حرمین شریفین ہر مسلمان کا قبلہ و کعبہ ہے اس کی حفاظت، حرمت، تقدس کو باعث سعادت سمجھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خادم الحرمین الشریفین بھی نہاےت محترم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نوائے وقت سے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے لئے بالخصوص پاکستان کے ساتھ ان کی محبت واضح اور دوٹوک ہے، ہر مشکل اور مصیبت میں سعودی حکمرانوں نے غیر مشروط حماےت اور مدد کی ہے جبکہ بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حماےت و تائید کی۔ پاکستان کے معاشی بحران میں انہوں نے دل کھول کر مالی مدد کی اور تمام جنگوں کے مواقع پر انہوں نے پاکستان کی ہر ممکنہ حماےت اور مدد کی۔ اس حقائق بنا پر تمام پاکستانی سعودی عرب کو اپنا محسن خیرخواہ، فطری حلیف اور برادر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دلجوئی کرنا اور کسی مشکل اور مصیبت میں ساتھ دینا اپنا دینی، ملی اخلاقی فرض سمجھتا ہے اور جو پاکستانی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ رویہ اپنایا گےا وہ 18 کروڑ پاکستانیوں کے برعکس ہے اور وزیراعظم میاں محمد نوازشریف بھی اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں اسی وجہ سے انہوں نے میاں شہباز شریف کو سعودی عرب بھیجا اور مسلسل رابطے میں رہے۔ متحدہ جمعےت اہلحدےث کے صدر سید ضیاءاللہ بخاری نے کہا کہ 1990ءمیں پاکستان نے کوےت کا ساتھ نہ دے کر معاشی طور پر ایک بڑا نقصان اٹھایا اور کوےت سے معاشی اور مالی فائدہ ہمارے دشمن ملک نے اٹھایا کوےت میں آج تک پاکستانی ویزوں پر پابندی عائد ہے حکومت اگر ہوش کے ناخن لے تو تمام خلیجی عرب ممالک کے ساتھ اپنے روابط مضبوط بنائے عرب ممالک پاکستان سے گہری محبت رکھتے ہیں اورپاکستان کے ساتھ اپنا دینی رشتہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاسی قیادت کو ان حقائق کا ادراک ہونا چاہئے اور انہیں اپنا سیاسی کردار ادا کرنا چاہئے۔
ہر مسلمان حرمین شریفین کی حفاظت باعث سعادت سمجھتا ہے: ضیاءاللہ بخاری
May 08, 2015