سابق وزیرداخلہ سندھ کی اہلیہ اور دیگر ساتھی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ذوالفقار مرزا سجاول اور ٹھٹھہ کےراستے کراچی پہنچیں گے اورہفتہ کواپنے خلاف زیرسماعت مقدمات میں سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔ کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ان کے شوہرکے خلاف ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر درج کی گئیں۔ بہت سےکارکن ایسے ہیں جو واقعہ کے وقت موجود ہی نہیں تھے لیکن انہیں ملزم نامزد کر دیا گیا ایسا جمہوریت میں نہیں ڈکٹیٹرشپ میں ہوتا ہے۔ سابق اسپیکر نے راستے میں حملے کے خدشے کا بھی اظہار کیا۔ میڈیا نے ذوالفقار مرزا سے گفتگو کرنے ک کوشش کی لیکن انہوں نے بات کرنے سےانکار کرد یا۔ ذوالفقار مرزا اور ان کے ساٹھ نامزد ساتھیوں کے خلاف تین روز قبل توڑ پھوڑ ، ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھےجن میں سے چارافراد کو گرفتاربھی کیا جا چکا ہے۔
اہلیہ اور دیگر ساتھی کے ہمراہ ذوالفقار مرزا بدین سےکراچی روانہ ہو گئے
May 08, 2015 | 18:53