شریف خاندان30 سال سے حکومت کر رہا ہے، اس کے باوجود زیادہ کرپشن پنجاب میں ہے: عمران خان

لاہور/ جدہ (آئی این پی+امیر محمد خان) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فافن کی رپورٹ یہ ثابت کرتی ہے کہ سب سے زیادہ کرپشن پنجاب اور سب سے کم کرپشن خیبر پی کے میں ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ فافن کی رپورٹ نے خیبر پی کے میں سب سے کم کرپشن ظاہر کی جبکہ پنجاب میں سب سے زیادہ کرپشن ثابت ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی پہلی دفعہ منتخب ہوئی ہے اور کرپشن میں واضح کمی کردی ہے لیکن شریف خاندان 30 سال سے حکومت کررہا ہے اسکے باوجود سب سے زیادہ کرپشن پنجاب میں ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مدینہ منورہ آمد کے بعد روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔ وہ مختصر پروگرام پر یہاں آئے ہیں۔ عمران خان عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے، کل صبح وہ یہاں سے روانہ ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن