اسلام آباد (آن لائن+ این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی دو رکنی ٹیم ثبوت لیکر پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سکاٹ لینڈ کی دو رکنی ٹیم نے عمران فاروق کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر ثبوت ایف آئی اے کی ٹیم کو پیش کردئیے۔ ایف آئی اے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے دستیاب ثبوتوں کا جائزہ لیا۔ مذاکرات کئے۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ ثبوتوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کریگی۔ واضح رہے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے اجازت دی تھی، ثبوتوں کی تلاش کیلئے پاکستان اور برطانیہ کی تحقیقاتی ٹیمیں ایک دوسرے کے ہاں آجاسکتی ہیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم 15 مئی کو برطانیہ کا دورہ کریگی اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ہونیوالے پیشرفت اور ثبوتوں کے حوالے سے سکاٹ لینڈ یارڈ سے معلومات شیئر کریگی۔
اسلام آباد: سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے عمران فاروق کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دوسرے ثبوت ایف آئی اے کو دیدئیے
May 08, 2016