سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے ملنے والے پیسوں کا مالک کون ہے، جلد معلوم ہو گا: خورشید شاہ

May 08, 2016

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کرپشن کی انتہا ہے، سیکرٹری خزانہ کے گھر سے اتنا پیسہ برآمد ہوا، جلد معلوم ہو جائیگا کہ ان پیسوں کا اصل مالک کون ہے۔ سول ہسپتال سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف ’’را‘‘ کے ہی نہیں، سیکرٹری خزانہ کی طرح اور بھی لوگ گرفتار ہوں گے۔ حلال طریقے سے کمایا ہوتا تو سکون کی نیند آتی۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت طبی امداد دینا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ 80 فیصد لوگ سرکاری ہسپتالوں سے علاج کراتے ہیں۔ ڈاکٹرز کالونی کی زمین جلد ڈاکٹروں کو دی جائے۔ زمین پر میری نیت بھی خراب ہو رہی ہے، ایسا نہ ہو ہمارے جیسے ظالم لوگ آجائیں اور پرانے کھاتے کھول لیں۔

مزیدخبریں