اسلام آباد (عترت جعفری) کابینہ کمیٹی نے کوٹ ادو پاور کمپنی کے سرکاری شیئرز کی فروخت کی منظوری دیدی، تاہم اس معاملہ میں واپڈا اور نجکاری کمشن کے درمیان اختلافات رائے موجود ہے۔ واپڈا کا م¶قف ہے حکومت نجکاری کمشن کے ذریعہ سرکاری شیئرز فروخت نہ کرے بلکہ واپڈا خود اپنی ترقیاتی ضروریات کے پیش نظر شیئرز کی فروخت مرحلہ وار کرتا رہے تاہم نجکاری کمشن فنانشل ایڈوائزر کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زائد فیس ادا کر چکا ہے تاکہ نجکاری کے معاملہ کو آگے بڑھایا جا سکے۔ واپڈا اور وزارت پانی و بجلی کے م¶قف کی وجہ سے کیپکو کے سرکاری شیئرز کی فروخت کے معاملہ کو معطل کیا گیا تھا۔
اختلافات