صادق ڈینٹسٹ بننا چاہتے تھے، ٹیچر کے مشورے پر قانون کی تعلیم حاصل کی

اسلام آباد (جاوید صدیق) لندن کے نومنتخب میئر صادق خان دانتوں کے ڈاکٹر بننا چاہتے تھے۔ انہوں نے ریاضی اور سائنس کے مضامین پڑھے تھے، صادق خان کے ایک ٹیچر نے انہیںمشورہ دیا کہ وہ قانون کی تعلیم حاصل کریں۔ مشورہ دینے والے ٹیچر کا خیال تھا کہ صادق خان دلائل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ صادق خان نے ٹیچر کا مشورہ قبول کرکے یونیورسٹی آف نارتھ لندن میں قانون کے شعبے میں داخلہ لے لیا۔ انہوں نے جزوقتی ملازمت بھی کی قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد صادق خان نے شہری آزادیوں کیلئے کام کرنے والے گروپ کے سربراہ بن گئے۔ صادق خان کے دادا اور والد متحدہ ہندوستان سے ہجرت کرکے 1947 میں پاکستان آئے اور کراچی مقیم ہوئے۔ بعد میں صادق خان کے والد انگلینڈ چلے گئے انہوں نے اور انکی بیگم نے 8 بچوں کی تعلیم کے لئے دن رات محنت کی خود صادق خان مختلف جگہوں پر تعمیراتی کام کرتے رہے۔ انکے والد امان اللہ خان لندن میں بس ڈرائیور کے طور پر کام کرتے رہے۔ وہ لندن کے شیڈو منسٹر، شیڈو سیکرٹری برائے انصاف اور شیڈو لارڈ چانسلر بھی رہے۔
صادق/ بائیو ڈیٹا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...