کراچی: ہوٹل پر فائرنگ، سول سوسائٹی رہنما خرم ذکی جاں بحق‘ 2 زخمی ہسپتال منتقل، سرچ آپریشن

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی گیارہ بی میں گزشتہ رات سلیم سنٹر کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے ایک ہوٹل پر فائرنگ کر دی جس سے وہاں بیٹھا ایک شخص جاں بحق 2 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم کا پسٹل استعمال کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ دونوں زخمیوں اور نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حملہ آوروں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ جاں بحق شخص کی شناخت سول سوسائٹی کے رہنما خرم ذکی اور ایک زخمی کی شناخت شاہد راﺅ کے طور پر ہوئی۔دریں اثنا ترجمان مجلس وحدت المسلمین کے مطابق فائرنگ سے زخمی کارکن جاں بحق ہوگیا۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خرم ذکی کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...