خواجہ آصف کے حلقے میں 29 پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ موجود نہیں‘ سپریم کورٹ میں رپورٹ

اسلام آباد (این این آئی) نادرا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 میں انگوٹھوں کی تصدیق کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں بتایا گیا ہے کہ 29 پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ موجود نہیں۔ ووٹرز کے انگھوٹوں کی تصدیق کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حلقے کے 227 پولنگ سٹیشنز میں سے 198 کا ریکارڈ موجود ہے، 29 پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ موجود نہیں، 227 کاو¿نٹر فائلز بھی نہیں مل سکیں۔ پری سکین کیلئے موصول ہونیوالی 1 لاکھ 52 ہزار 25 کاو¿نٹر فائلز میں سے 1 لاکھ 51 ہزار 222 کاو¿نٹر فائلز کو ہی سکین کیا جاسکا۔ 803 کاو¿نٹر فائلز متاثر ہونے کے باعث سکین نہ ہوسکیں۔ یاد رہے سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی درخواست منظور کرتے ہوئے نادرا کو این اے 110 میں ووٹوں کی کاو¿نٹر فائلز اور ان پر لگے انگوٹھے کے نشانوں کی تصدیق کے احکامات جاری کئے تھے۔ عذرداری کے کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل 9 مئی کو کرےگا۔واضح رہے کہ 11 مئی 2013ءکو عام انتخابات میں این اے 110 میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف 92 ہزار 848 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے، انکے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے 71 ہزار 573 ووٹ حاصل کئے تھے۔
این اے 110

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...