عراق: 50 سے زائد اجتماعی قبریں درےافت داعش نے قتل کیا: اقوام متحدہ

May 08, 2016

بغداد (آن لائن) شمالی عراق میں سنجار، مغربی عراق میں انبا اور شاملی علاقے تکریت کے مقامات پر اجتماعی قبروں سے بھی انسانی باقیات ملی ہےں اقوامِ متحدہ کے ایک ایلچی کے مطابق عراق میں دولتِ اسلامیہ کے قبضے میں رہنے والے بعض علاقوں میں اب تک 50 سے زائد اجتماعی قبریں دریافت کی جا چکی ہیں۔ جان کوبس نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ یہ قبریں دولتِ اسلامیہ کے سنگین جرائم کا ثبوت ہیں۔ یہ اجتماعی قبریں حالیہ مہینوں کے دوران عراقی فورسز کی جانب سے ان علاقوں کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے بعد سامنے آئی ہیں۔ جان کوبس کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو دولتِ اسلامیہ کے جنگجوو¿ں کے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا میں دولتِ کی جانب سے عراقی شہریوں کے اغوا، ریپ ، تشدد اور قتل کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ وہ جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم حتیٰ کہ نسل کشی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ اس گروہ کو صرف فوج کے ذریعے شکست نہیں دی جا سکتی بلکہ شدت پسندی کی جڑ کو ختم کرنا ضروری ہے۔ جان کبوس کا کہنا تھا کہ عراق کا انسانی بحران دنیا کا بدترین بحران ہے جہاں ایک کروڑ یعنی ملک کی ایک تہائی آبادی کو امداد کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ

مزیدخبریں