اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پانامہ پیپرز کیلئے ٹرمز آف ریفرنس ایک مخصوص شخص کیلئے ہیں جنہیں سپریم کورٹ بھی قبول نہیں کرے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن عدلیہ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی، ان کے ٹی او آرز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف ایک چارج شیٹ ہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے جن کے نام پانامہ پیپرز میں شامل ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو تجویز دی کہ وہ پانامہ لیکس کا معاملہ جوڈیشل کمشن پر چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ہمیشہ اپنے اثاثے ڈکلیئر کئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پانامہ لیکس کے معاملے پر احتساب کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔
شاہد خاقان