حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نوازشریف اپوزیشن کے جلسوں سے نہ گھبرائیں، حکومت کو دیکھوں تو لگتا ہے پاکستان میں موٹروے ہی بڑا مسئلہ ہے۔ نواز شریف ایسے بات کرتے ہیں جیسے اپنے پیسوں سے سڑکیں اور پل بنا رہے ہیں۔ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف بھاگنے کی بجائے پانامہ لیکس کو جمہوری طریقے سے حل کریں۔ اپوزیشن کا کام حکومت پر دباﺅ ڈالنا ہے، نوازشریف کو گھبرانا نہیں چاہئے۔ اپوزیشن جماعت نظام کو درہم برہم نہیں کرنا چاہتیں، حکومت ٹال مٹول سے کام لینے کی بجائے اپوزیشن کے مطالبات مانے۔ کرپشن پاکستان کی رگوں میں داخل ہوگئی ہے۔ پٹواری، بیوروکریٹس، چھوٹے موٹے سیاستدان کرپشن میں ملوث ہیں، نوازشریف عوام کے ہر مسئلے کا حل موٹروے ہی بتاتے ہیں، میاں صاحب اپوزیشن کو راستے پر آنے کیلئے مجبور نہ کریں۔ جمہوریت کو نقصان ہوا تو ذمہ دار میاں صاحب ہونگے۔ پی پی نواز شریف کو نہیں جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ آج پتہ چلا جتنا گند انہوں نے کیا کسی نے نہیں کیا۔ کسی غیرآئینی کوششوں کا حصہ نہیں بنیں گے، سی پیک مسلم لیگ کا ذاتی منصوبہ نہیں، یہ منصوبہ زرداری کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
چانڈیو