ونان: ملازمین کی ملک گیر ہڑتال ٹرانسپورٹ اور میٹروٹرین سروس معطل

یایتھنز (اے پی پی) یونان میں ملازمین کی یونینوں کی اڑتالیس گھنٹے کی عام ہڑتال سے پورے ملک میں نظام زندگی درہم برہم ہو کررہ گیا۔ یونان کی دوبڑی ورکرز یونینوں جی ایس ای ای اور اے ڈی ای ڈی وائی کی اپیل پر کی گئی ٹرانسپورٹ، بس ، میٹرو، ٹرین اور بحری جہازوں کی سروس معطل ہو کر رہ گئی۔یہ ہڑتال پینشن اور آمدنی پر ٹیکس سے متعلق قوانین میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کے خلاف کی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کا کہنا تھا پینشن اور ٹیکس سے متعلق قوانین میں اصلاحات سے سرکاری ملازمین اور متوسط طبقے پر بہت زیادہ دباو¿ پڑے گا۔ ہڑتال کی وجہ سے دارالحکومت ایتھنز میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے اور ٹریفک کا نظام بھی معطل رہا۔بتایا جاتا ہے کہ بس ، ٹرین، میٹرو اور بحری جہازوں کے ملازمین اتوار تک ہڑتال پر رہیں گے۔
یونان / ہڑتال

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...